آن لائن کمائی آغاز میں تو ایک دشوار گزار کام لگتا ہے مگر آن لائن کمائی کے لیے محنت شرط ہے۔آن لائن دنیا میں آپ کو اپنا مقام بنانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اس لیے ہمت ہارنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ فری لانسنگ مارکیٹ میں کامیابی کا صرف ایک ہی گر ہے اور وہ ہے مستقل مزاجی۔
کام کہاں سے حاصل کریں؟
آپ فری لانسنگ کا آغاز فری لانسنگ سائٹس سے کر سکتے ہیں۔ اور جب آپ کا پروفائل مضبوط ہو جائے اور آپ کو فری لانسنگ کے طریقہ کار کی سمجھ آ جائے تو آپ ان ویب سائٹس کے علاوہ بھی کام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی تفصیل میں کسی اور مضمون میں بیان کروں گا۔ سب سے پہلے ہم فری لانسنگ ویب سائٹس کو سمجھیں گے۔
فری لانسنگ ایسی ویب سائیٹس ہوتی ہیں جہاں مختلف نوعیت کے پراجیکٹس آتے ہیں،ان کے ساتھ ان کی قیمت اور تکمیل کاوقت بھی لکھا ہوتا ہے ۔ پھر ان پراجیکٹس پر بولی لگتی ہے ۔زیادہ صلاحیتوں کے مالک اور کم بولی لگانے والے کو پراجیکٹ با آسانی مل جا تاہے ۔ ایک عام ممبر کے لیےبولی کا ایک مخصوص کوٹہ ہوتا ہے۔ یعنی اگر 10بولیاں (bids) ہیں توممبر مہینے میں صرف 10 پراجیکٹس پر ہی بولی لگا سکتا ہے۔زیادہ بولیوں کے حصول کے لیے اسے فری لانسنگ ویب سائیٹ کو کچھ ادائیگی کرنی پڑے گی۔ آپ آغاز مفت بولیوں سے کریں اور جب آپ کا پروفائل چل جائے تو آپ بولیاں خرینا شروع کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ سائٹس پر دو قسم کے پراجیکٹس ہوتے ہیں ۔ (1) گھنٹہ وار(hourly)۔ (2) فکس پرائز۔ گھنٹہ وار میں ہر گھنٹے کے عوض کچھ ڈالر طے کیے جاتے ہیں سسٹم پر ایک ویڈیو کیپچر سافٹ وئیر انسٹال کیا جاتا ہے جس کی رپورٹ کلائنٹ کو وقتاً فوقتاً ارسال کی جاتی ہے جبکہ فکس پرائز میں مکمل پراجیکٹ کی قیمت اور وقت طے ہوتا ہے ۔رقم کی وصولی کے لیے آپ کو بلنگ سیکشن میں اپنا بنک اکائونٹ نمبر اور سوئس کو ڈ فراہم کرنا ہوتا ہے۔فری لانسنگ ویب سائیٹ کچھ کمیشن (8 سے 13 فیصد اوسطاؒ) رکھنے کے بعد باقی رقم آپ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دے گی ۔کوشش کریں کہ اپنا اکائونٹ کسی آن لائن بنک میں کھلوائیں۔ کچھ ویب ساوئٹس Payoneer MasterCard Debit Card کے زریعے بھی رقم کی ادائیگی کرتی ہیں۔ مفت Payoneer Card حاصل کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔
فری لانسنگ پروجیکٹ کے طریقہ کار کو اس مثال سے سمجھیے۔ مثلاً HTML5 میں ایک پراجیکٹ ہے جو 3صفحات پر مشتمل ہےاور7 دن میں بنانا ہے جس کی قیمت کلائنٹ کی جانب سے 100 ڈالرلگائی گئی ہے۔ آپ HTML5 سےواقفیت رکھتے ہیں اور آپ نے 90ڈالر بولی لگا دی تو یہ پراجیکٹ آپ کو بھی مل سکتا ہے۔فری لانسنگ میں HTML5 اور PHPکے ساتھ ASP.NET اور دیگر آن لائن ویب لینگویج سے واقفیت رکھنے والوں کے لیے جاب (پراجیکٹس) ملنا آسان ہوتا ہے۔ انہیں Grouped یا Paired صلاحیتیں (skills) کہتے ہیں۔ فری لانسنگ ویب سائیٹ پر اکائونٹ بنانے کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ویب سائیٹ پر ہمیشہ درست معلومات فراہم کریں۔ ویب سائیٹ پر موجود ٹیسٹ پاس کریں۔جس سے آپ کی پروفائل بہتر ہو جا ئے گی۔ پروفائل جتنا مضبوط ہو گا کام ملنے کا اتنا ہی زیادہ امکان ہوتا ہے۔
فری لانسنگ پر کام کرنے کے لیے مناسب انگریزی کا آنا بے حد ضروری ہے۔کیونکہ کلائنٹ سے تما م معاملات انگلش میں ہی طے ہوں گے۔ اگر آپ کا فری لانسنگ کے ساتھ پہلا تجربہ ہے توہو سکتا ہے کہ شروع میں آپ کو کچھ دشواری کا سامنا کر نا پڑے مگر مسلسل محنت اور لگن سے جلد ہی پروجیکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ئیں گے ۔اس وقت بہت سے سافٹ وئیر ہاؤس فری لانسنگ پراجیکٹس پرہی چل رہے ہیں۔فری لانسنگ کے سلسلے میں oDesk.com, Freelancer.com اور elance.com بہترین ویب سائیٹس ہیں جہاں آپ اپنی صلاحیتوں (skills) کی ایک پرو فائل بنایئے اور رینکنگ میں اوپر آجایئے۔
انٹرنیٹ کے مروجہ طریقوں سے وہ طبقہ جس کا تعلق خالصتاً مذہبی درس و تدریس سے ہے،وہ بھی بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ان طریقوں میں آن لائن تدریس کا سلسلہ انتہائی کارآمد اور مفید ہے ۔ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے بچوں کی مذہبی تعلیم و تربیت کے لیے روایتی طریقے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے بچوں کی تربیت کے لیے پاکستانی قراء سے ہی رابطہ کرتے ہیں ۔آن لائن درس و تدریس کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک دہائی سے انتہائی کامیابی سے چل رہا ہے۔مگر اس سلسلے میں جان پہچان کا ہونا ضروری ہے ۔اگر آپ کی جان پہچان نہیں ہے تو پھر ویب سائیٹ کا سہار ا لینا پڑے گا ۔اس ویب سائیٹ کے ذریعے نصاب اور وقت کاتعین کریں اور ماہانہ فیس وغیرہ طے کرلیں۔ آن لائن درس و تدریس کے لیے سکائپ وائس میسنجر کا استعمال کیا جاتا ہے جسے مفت ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
آن لائن کمائی کا ایک اور مستند کام ترجمہ نگاری ہے ۔اگرآپ مادری زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں مہارت رکھتے ہیں تو یہ کام انتہائی مناسب ہے۔ ترجمہ نگاری کے بھی دو طریقے رائج ہیں: (1) گھنٹہ وار اور(2) فی لفظ کے حساب سے ۔کسی اور زبان سے انگریزی میں ترجمہ 0.20ڈالر سے لے کر0.50ڈالر تک ہوسکتا ہے۔اس کے لیے http://www.translatorscafe.com ایک بہترین ویب سائیٹ ہے۔
اب آخری سوال یہ ہے کہ آخر اتنی مہارتیں کہاں سے حاصل کی جائیں تو اس سلسلے میں مندرجہ ذیل ویب سائیٹس آپ کے ارادہ کو تقویت پہنچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں: http://www.ebookdirectory.com/ http://www.free-ebooks.net اس کے علاوہ آن لائن لینگوئج سیکھنے کے لیے http://www.w3schools.com/ایک بہترین ویب سائیٹ ہے ۔ زیرنظرمضمون کا مقصد یہ تھا کہ انٹرنیٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت تعمیری اور مثبت کاموں میں صرف کیا جائے اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر کے اس میں اضافہ کیا جائے ۔اس طرح آپ ایک بامقصد زندگی بسر کرکے نہ صرف اپنے آپ کو، اپنے خاندان کو خوشحالی کی زندگی فراہم کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھی محنت اور ترقی وخوشحالی کے کلچر کو عام کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں گے۔
اپنی قیمتی آراء اور مزید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا تبصرہ نیچے شامل کریں۔
Hello!
جواب دیںحذف کریںI am an affiliate program manager for InstaForex Group – the Best Broker in Asia.
We would like to offer you the affiliate program cooperation with InstaForex. If you are interested to get involve in high commission based program. We would like to offer you the affiliate program cooperation that allows you getting $15-53 from every standard market lot of your customer. If you are interested, please contact me and I will provide the details.
Looking forward to hear you soon. Please reach me through Skype (Abdul IFX) or email partners@mail4.instaforex.com. We will be glad to establish mutually advantageous cooperation with you.
If you have any queries, do not hesitate to contact me.