اگر تو آپ یہ چاہتے ہیں کہ بغیر محنت کے چند گھنٹوں میں آپ سینکڑوں ڈالر کما لیں گے تو یقینا ایسا ممکن نہیں ہے تاہم قوی امکان ہے کہ آپ اپنے پاس موجود روپیہ بھی گنوا دیں گے۔ کیونکہ فراڈئیے آپ سے رجسٹریشن کے نام پر خاصی بھاری رقم لیتے ہیں۔انٹرنیٹ پر براؤ زنگ کرتے ہوئے، فیس بک پر، ٹوئٹر پر، حتیٰ کہ اخبارات میں بھی آپ کو ایسے اشتہارات نظر آتے ہوں گے کہ گھر بیٹھے چند گھنٹے کام کریں اور ہزاروں روپے کمائیں۔پاکستان کے خراب معاشی حالات میں ایسے اشتہارات انتہائی خوش کن محسوس ہوتے ہیں اور لوگ ان کے جھانسے میں بہت آسانی سے آجاتے ہیں۔یہ بلاگ میں نےآپ جیسے دوستوں کی مدد کرنے اور انہیں آن لائن دھوکوں سے بچانے کیلئے شروع کیا ہے۔
خصوصی التماس: اگر آپ کو میری یہ کاوش پسند آئی ہے تو اس ویب سائٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کر کے اسے جاری رکھنے میں میری مدد کریں۔ شکریہ
چونکہ یہ بلاگ فری لانسنگ کے متعلق ہے تو میں اوپر دئیے گئے طریقوں میں سے صرف فری لانسنگ کی تفصیل بیان کروں گا۔
فر ی لانس (Freelance)کی حیثیت سے کام کرنے والے کو فری لانسر کہتے ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنے صلاحیتیو ں اور مہارت کی بنیاد پر کسی کمپنی یا فر د کے ساتھ معاوضہ طے کر کے مخصوص مدت یا پراجیکٹ کی بنیا د پر خدمات مہیا کریں انہیں ہم فر ی لانسر کہتے ہیں ،انٹرنیٹ سے حاصل ہونے والا بیشتر کام گھر بیٹھے مکمل کیا جاتا ہے ۔ اس وقت انٹرنیٹ پر فری لانسرز کےلئے کام کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ کوئی بھی فرد، چاہے وہ مرد ہو یا عورت اور اس میں عمر کی بھی کوئی قید نہیں۔ وہ اپنے ہنر (Skill)کی بنیا د پر کسی بھی فری لانس ویب سائیٹ سے کام حاصل کر سکتا ہے ۔اگر آپ بے روزگار ہیں یا جاب کے بعد بھی آپ کے پاس کافی فارغ وقت ہوتا ہے یا وہ گھریلو خواتین جو کسی آفس میں جا کر کام کرنا پسند نہیں کرتیں اور ان کی انگلش بھی اچھی ہے تو وہ بھی فری لانسربن کر اچھے پیسے کما سکتی ہیں ، انٹرنیٹ پر بحیثیت فری لانسر کام کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، مثال کے طور پر آپ آرٹیکل یا کنٹینٹ رائیٹنگ (Article/Content Writing) ، ترجمہ نگاری (Translation) ویب سائٹ ڈیزاننگ، سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ،سیلز ، مارکیٹنگ اورملٹی میڈیا اور گرافک ڈیزائننگ اور ڈیٹا انٹری وغیرہ۔ وہ افراد جن کے ہاتھ میں کوئی خاص ہنر نہیں ہے لیکن انہیں انگریزی زبان پر مہارت حاصل ہے ، ان کے لئے آرٹیکل رائٹنگ کے شعبہ میں بے شمار مواقع ہیں ،مثال کے طور پر وہ ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ ، ورڈ پروسیسنگ ، ویب کونٹینٹ رائیٹنگ ، ای بک رائٹنگ ، ری رائٹنگ ، ٹیکنیکل رائٹنگ اور اکیڈمک رائٹرکے طور پر کام کر سکتے ہیں ۔وہ افراد جنہیں کورل ڈرا (CorelDraw)، فوٹوشاپ (Adobe Photoshop) اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے سافٹ وئیرز میں کام کرنا آتا ہے تو آپ یہاں سے بہت اچھی آمدن کر سکتے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں