فری لانسنگ کی معلومات - اردو میں

تازہ ترین



اتوار، 26 اپریل، 2015

Fiverr کیا ہے؟



یوں تو انٹرنیٹ پر بے شمار ایسی فری لانسر ویب سائٹس ہیں جہاں مختلف شعبوں میں ایکسپرٹ حضرات آن لائن کام کر کے پیسے کما رہے ہیں۔ ایسی سائٹس نہ صرف محنتی لوگوں کے لیے کمائی کا ایک اچھا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ خریداروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔
خریداروں سے مراد ایسے لوگ ہیں جو کوئی بھی ایسا کام اجرت پر کرانا چاہتے ہیں جو وہ خود نہیں کر سکتے یا ان کے پاس وہ کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ 


فائیور Fiverr دراصل انٹرنیٹ پر ایک ایسی مارکیٹ پلیس / بازار ہے جہاں کوئی بھی اپنی خدمات 5، 10، 15 یا 20 ڈالر کے عوض پیش کر سکتا ہے، تاہم بنیادی طور پر یہ سائٹ 5 ڈالر کے کام کو فروغ دینے کے لیے پیش کی گئی اس لیے اس کا نام ٍFiverr.com ہی رکھا گیا۔ ان خدمات میں بے شمار قسم کی خدمات شامل ہیں، جیسے: 
  • ایک گرافک ڈیزائنر کا خریدار کے لیے ایک لوگو یا بینر بنانا،
  • ایک کارٹونسٹ کا خریدار کی تصویر کو کارٹون میں منتقل کرنا،
  • ایک ویب ڈویلپر کا خریدار کی ویب سائٹ میں چھوٹی سی خرابی دور کرنا یا تبدیلی کرنا
  • ایک ترجمہ دان کا خریدار کے دیے گئے پیراگراف کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنا
  • ایک کمپیوٹر پروگرامر کا خریدار کے لیے ایک چھوٹا سے پروگرام لکھنا
  • ایک عام انسان کا مارکیٹنگ کی غرض سے خریدار کی پراڈکٹ کا جائزہ پیش کرنا
  • ایک عام انسان کا خریدار کے لیے ایک خوبصورت مقام پر ایک پیغام کے ساتھ تصویر بنا کر بھیجنا
  • ایک خوش آواز انسان کا مارکیٹنگ کی غرض سے خریدار کے لیے ایک آڈیو کمرشل ریکارڈ کر کے بھیجنا
  • ایک ویڈیو میکر کا خریدار کے پیغام کو عمدہ ویڈیو کی صورت میں پیش کرنا
  • ایک ٹائپسٹ کا خریدار کی تصویری عبارت کو ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کر کے دینا


"میری" نامی ایک خاتون جو اچھے گرافک ڈیزائن ٹیلنٹ کی مالک تھی نے فائیور پر اپنی خدمات پیش کیں اور بہتر کام کی وجہ سے ایک محدود عرصے میں دس ہزار ڈالر سے زیادہ کمائی کی۔ اسی طرح کی بے شمار دیگر مثالیں بھی موجود ہیں۔ فائیور پر پیش کی گئی خدمات دیگر فری لانسنگ ویب سائٹ کے برعکس معین خدمات ہوتی ہیں۔ جن میں تبدیلی کی زیادہ گنجائش نہیں ہوتی۔ جیسے اگر آپ خریدار کو 5 ڈالر کے عوض تین رنگوں کا ایک لوگو بنانے کی خدمت پیش کرتے ہیں تو خریدار آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ آپ اسے پانچ رنگوں کا لوگو بنا کر دیں، تاہم وہ تین رنگوں کے لوگو کے لیے رنگوں کے نام بتا سکتا ہے، بعدازاں لوگو مہیا کرنے پر خریدار کے پاس یہ اختیار ضرور ہے کہ وہ آپ کے کام کو سراہے یا ناپسند کرے۔ فائیور پر خدمات مہیا کرنے والوں کی ہر معین خدمت کو Gig کا نام دیا گیا ہے۔مختلف خریداروں کو کام مہیا کرنے پر ہر خریدار کی طرف سے دی گئی ریٹنگ کی بنیاد پر خدمات مہیا کرنے والوں کے لیے تین لیول ترتیب دیے گئے ہیں۔ 

Level 1 Seller
Level 2 Seller
Top Rated Seller

فائیور پر خدمات خریدنے والے Buyers کسی بھی انسان کی خدمات کی ریٹنگ اور لیول کی بنیاد پر اسے آرڈر دیتے ہیں۔اگر آپ ہر بار اچھا کام مہیا کر کے اچھی فیڈ بیک حاصل کرتے ہیں۔اچھی فیڈ بیک پر آپ کا لیول اور ریٹنگ بلند ہو جاتی ہے۔

آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ 5 ڈالر کے عوض اچھی خدمات مہیا کرنا ایک گھاٹے کا سودا ہے اور اس میں‌کیا خاک کمائی ہو گی، تاہم کام کی مقدار کی بنیاد پر آپ اپنے خریدار کو 2، 3 یا 5 آرڈر دینے کے لیے رضا مند کر سکتے ہیں۔ آپ ایک کام کے لیے 20 ڈالر تک چارج کر سکتے ہیں۔ فائیور کے مرکزی صفحے پر جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ کون کونسی خدمات پیش کر رہے ہیں۔



مرکزی صفحہ کا سکرین شاٹ

[​IMG]

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں