پاک لانسرز

فری لانسنگ کی معلومات - اردو میں

تازہ ترین



پیر، 8 جون، 2015

آن لائن کمائی کا دھوکہ دینے والے فراڈیوں سے ہوشیار رہیں

آن لائن کمائی کا دھوکہ دینے والے فراڈیوں سے ہوشیار رہیں
پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بدقسمتی سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ ملک کے بدتر معاشی حالات اس بات کے عکاس ہیں کہ نوکری کے مواقع محدود ہوتے جارہے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان باصلاحیت ہونے کے باوجود اچھی نوکریوں سے محروم ہیں۔ اعلیٰ تعلیم رکھنے کے باوجود اپنی قابلیت سے کم تر نوکریاں کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں۔

پیر، 1 جون، 2015

ناکامی کو کامیابی میں بدلنے والے لوگ

ناکامی کو کامیابی میں بدلنے والے لوگ



ہر کامیاب کتاب، سمینار یا زندگی یہ سبق دیتی ہے کہ ناکامی محض کامیابی کی طرف بڑھنے کی پیش رفت ہے۔ اور یقینا حقیقی زندگی کے اُتار چڑھاؤ انہی بنیادی اصولوں پر عمل پیرانظر آتے ہیں۔ تاہم بظاہر صرف اس ایک جملے کی معلومات ایسی سطحی بات ہے جو اس گہرائی کو سمجھنے میں مکمل طور پر مدد فراہم نہیں کرتی۔ بالکل اسی طرح جیسے پانی کو ایک گلاس میں دیکھنا اور دریا میں دیکھنا دو مختلف باتیں ہیں۔ جب معلومات کا اصل زندگی پر اطلاق ہوتا ہے تو تب وہ ایک طاقت بن جاتی ہے۔ اس معاملے میں اس کا یہ مطلب نکلتا ہے کہ

اتوار، 26 اپریل، 2015

ایک پراجیکٹ کا سوال ہے بابا (طنزیہ مزاح)


دنیا پاگل ہے جی روٹی کی تلاش میں۔ اور انٹرنیٹ پر تو لوگ باؤلے ہورہے ہیں۔ کام کام کام مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں میں کس کو کماؤں۔ ہر طرف بس یہی ہاہا کار ہے۔ میرے جیسے کنویں کے مینڈک بھی ہر طرف تاکتے جھانکتے پھرتے ہیں ترجمہ کروا لو، پروف ریڈنگ کروا لو، ڈیٹا اینٹری کروا لو، آرٹیکل لکھوا لو۔۔ کہ شاید کہیں سے کوئی آواز پڑے اوئے چھوٹے ادھر آ یہ بوٹ تو پالش کردے۔

اس پاکستانی نے پانچ کروڑ کیسے کمائے؟


Fiverr کیا ہے؟



یوں تو انٹرنیٹ پر بے شمار ایسی فری لانسر ویب سائٹس ہیں جہاں مختلف شعبوں میں ایکسپرٹ حضرات آن لائن کام کر کے پیسے کما رہے ہیں۔ ایسی سائٹس نہ صرف محنتی لوگوں کے لیے کمائی کا ایک اچھا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ خریداروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔
خریداروں سے مراد ایسے لوگ ہیں جو کوئی بھی ایسا کام اجرت پر کرانا چاہتے ہیں جو وہ خود نہیں کر سکتے یا ان کے پاس وہ کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ 


فائیور Fiverr دراصل انٹرنیٹ پر ایک ایسی مارکیٹ پلیس / بازار ہے جہاں کوئی بھی اپنی خدمات 5، 10، 15 یا 20 ڈالر کے عوض پیش کر سکتا ہے، تاہم بنیادی طور پر یہ سائٹ 5 ڈالر کے کام کو فروغ دینے کے لیے پیش کی گئی اس لیے اس کا نام ٍFiverr.com ہی رکھا گیا۔ ان خدمات میں بے شمار قسم کی خدمات شامل ہیں، جیسے: 

ہفتہ، 25 اپریل، 2015

جی میل پر نئی ای میل کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کریں

جی میل پر نئی ای میل کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کریں

جی میل آج بھی نہ صرف رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ پروفیشنلز کی اولین پسند بھی ہے۔ اپنے کاروباری معاملات میں رابطوں کے لیے جی میل کو استعمال کرتے ہوئے ہر وقت اپنی ای میلز سے باخبر رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ویسے تو فون کے ہوتے ہوئے اب ای میلز دیکھنا کوئی مشکل کام نہیں رہا، لیکن کسی ایسی جگہ جہاں آپ کو انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو، تازہ ای میل پر اگر ایس ایم ایس مل جائے تو کیسا رہے گا؟

جمعرات، 16 اپریل، 2015

وائی فائی نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنائیں‬


وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ ایک مسئلے کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کمرے میں تو اس کے سگنلز بہترین آرہے ہوتے ہیں جب کہ دوسرے میں بالکل کمزور۔ اس کے علاوہ دن کے مختلف اوقات میں سگنلز بھی مختلف انداز میں ملتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح مسئلے کو ڈھونڈا اور ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ پورے گھر میں بہتر سروس مل سکے اور آپ بغیر کسی پریشانی کے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں۔